02:31 pm
   بیوی کو قتل کرکے نعش کو 106 دن تک ڈیپ فریزر میں چھپائے رکھنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

بیوی کو قتل کرکے نعش کو 106 دن تک ڈیپ فریزر میں چھپائے رکھنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

02:31 pm

بیجنگ(آن لائن) چین کے شہر شنگھائی کی عدالت نے بیوی کو قتل کرنے اور اس کی نعش کو 106دن تک ڈیپ فریزر میں چھپائے رکھنے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اگست میں شنگھائی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نمبر 2 میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی جس پر شنگھائی کی اعلی عدالت نے جمعہ کو ملزم کی اپیل مسترد اور موت کی سزا برقرار رکھتے ہوئے کہا
کہ ملزم نے ہانگ کانگ میں شادی کے 10ماہ بعد تکرار پر 17اکتوبر 2016ئ� میں اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مارا۔ ملزم کپڑوں کے ایک سٹور پر کلرک تھا جس نے اپنی بیوی جو پرائمری سکول ٹیچر تھی کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو بالکونی میں رکھے ڈیپ فریزر میں 106روز تک چھپائے رکھا۔ اس دوران وہ اپنی بیوی کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس کے دوستوں اور والدین کو بیوی کی طرف سے جواب دیتا تھا۔ ملزم نے اپنے سسر کی سالگرہ پر بیوی کے ساتھ رات کے کھانے کی دعوت ملنے پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔مجرم نے ہینان صوبے اور جیانگ سو صوبے کے شہروں ننجنگ اور ڑوزہو کا سفر کیا اور روز مرہ اخراجات اور اشیائ� کی خریداری کے لئے مقتولہ کے کریڈٹ کارڈ سے ڈیڑھ لاکھ یوان خرچ کئے

تازہ ترین خبریں