08:15 am
دنیا کے طاقتور ترین صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

دنیا کے طاقتور ترین صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

08:15 am

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان اس سال کے آخر پر متوقع ہے پاکستان کے ساتھ 65کروڑ ڈالر تجارت کا حجم ہے جو کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کے سامنے بہت کم ہے اور اس میں اضافے کے لئے دونوں طرف سے کوششیں جاری ہیں ترکی کی بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔
دونوں ملک سٹریٹجک فریم ورک کے اندر کام کر رہے ہیں جس کی بدولت تمام سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دینے پر کام جاری ہے۔ سفیرکونسل آف پاکستان نیوز پیپرز' ایڈیٹرز اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام ''میٹ دی ایڈیٹر'' فورم میں ایڈیٹروں اور سینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ ترک سفیر نے کہا کہ پاک ترک دوستی تعلق سے آگے کی چیز ہے یہ ایک منفرد رشتہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ہاں دورے بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے نئے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔ وہ براہ راست سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں اور شراکت بھی۔

تازہ ترین خبریں