01:51 pm
جرمنی میں سکھوں کو ہیلمٹ پہننے سے استثنیٰ نہ مل سکا

جرمنی میں سکھوں کو ہیلمٹ پہننے سے استثنیٰ نہ مل سکا

01:51 pm

برلن(آن لائن)جرمن عدالت نے سکھوں کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے سے استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانا دراصل ڈرائیور کی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور اس طرح کے قواعد و ضوابط ڈرائیوروں کے تحفظ کے لیے ہیں
اس لیے ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ لائپزگ میں وفاقی انتظامی عدالت میں ایک سکھ نے اپیل کی تھی کہ پگڑی کے ساتھ ہیلمٹ پہننا مشکل ہے اس لیے اس مذہبی برداری کو اس حوالے سے استثنیٰ دے دیا جائے۔ لائپزگ میں وفاقی انتظامی عدالت جرمنی میں قائم پانچ اعلیٰ ترین عدالتوں میں شمار کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں