02:13 pm
برطانیہ نے ایران کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

برطانیہ نے ایران کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

02:13 pm

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج میں امن کی صورتحال کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اب امریکہ کا اہم اتحادی ملک برطانیہ بھی ایران سے تصادم کےلئے میدان میں اتر آیا ہے اور ایران کا ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے جس پر ایران نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر کہا کہ 'اگر برطانیہ،
ایرانی آئل ٹینکر کو آزاد نہیں کرتا تو یہ ایرانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ برطانیہ کا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیں۔ 'جبل الطارق کی حکومت نے کہا کہ سپر ٹینکر 'گریس ون' کے عملے سے مجرم کے طور پر نہیں بلکہ شاہدین کے طور پر انٹرویو کیا گیا، تاکہ کارگو اور اس کی حتمی منزل سے متعلق حقائق سامنے لائے جاسکیں۔برطانیہ کی رائل مرینز نے گزشتہ روز ایران کے سپر ٹینکر کو جبل الطارق میں تحویل میں لے لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں