07:08 am
افغانستان کے صوبےغزنی میں کار بم دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبےغزنی میں کار بم دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک

07:08 am

غزنی(نیوز ڈیسک ) افغانستان کے صوبےغزنی میں کار بم دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔حملے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی( این ڈی ایس) آفس کو نشانہ بنایا گیا اور طالبان نے ذمہ داری قبول کی ہے۔
ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی صحیح تعداد سے متعلق سرکاری حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں