01:23 pm
شاپنگ پلازہ میں دھما کہ،افسوسناک اطلاعا ت موصول

شاپنگ پلازہ میں دھما کہ،افسوسناک اطلاعا ت موصول

01:23 pm

امریکہ، ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھما کہ، 23 افراد زخمی فلوریڈا(آن لائن)امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شاپنگ پلازے کے سامنے والی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیے گئے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا تاہم تحقیقات کی جاری ہیں۔ ڈپٹی چیف جول گورڈن نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ 15 سے 20 افراد زخمی ہیں۔ امریکی میڈیا میں نشر تصاویر سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ سے عمارت کا ایک حصہ مکمل تباہ ہوچکا ہے جب کہ ایک عمارت کے شیشے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹی چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں