08:39 am
بھارت: ہندو انتہا پسند گائے لے جانیوالے 24 مسلمانوں کو باندھ کر ہراساں کرتے رہے

بھارت: ہندو انتہا پسند گائے لے جانیوالے 24 مسلمانوں کو باندھ کر ہراساں کرتے رہے

08:39 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہا پسند ہندو بے لگام ہو گئے، گائے سمگل کرنے پر چوبیس افراد کو سڑک پر باندھ کر بٹھا دیا اور ہراساں کرنے کے دوران مذہبی نعرے لگواتے رہے۔مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں پر زمین تنگ، گائےکی
منتقلی بھی جرم بن گئی۔ مدھیہ پردیش میں گاؤ رکشک کےنام پر انتہاپسندوں نے چوبیس افراد کو بیچ سڑک پر باندھ کر بٹھا دیا اور ہراسگی کا نشانہ بنانے کے بعد مذہبی نعرے لگواتے رہے۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مویشی دوسرے گاؤں لے جا رہے تھے، پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں