01:53 pm
  ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکا

ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکا

01:53 pm

واشنگٹن (آن لائن)ایران کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہْک نے کہا ہے تہران پر لگائی گئی پابندیوں سے ملک سالانہ کم سے کم پچاس ارب ڈالر کی آمدن سے محروم ہو گا اور اس پر مزید دباؤ بڑھایا جائے گا۔’’تیل برآمد پر پابندیوں سے ایران کو سالانہ پچاس ارب ڈالر کا خسارہ ہو گا۔ ہم نے ایران کے پیٹرو کیمکل شعبہ، فولادی صنعت اور قیمتی دھاتوں کو بھی پابندیوں کی زد میں رکھا ہے۔
یہ دباؤ مزید بڑھے گا اور تہران اسے برداشت نہیں کر سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برائن ہْک کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی کی جانب سے کھلے سمندر میں جہاز رانی کو درپیش خطرات کا جواب دینا ضروری ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تہران پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں تاکہ ’’اسے غیر قانونی حکومت ایسے سلوک ‘‘کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے۔امریکی ایلچی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو دباؤ میں لانے کے لئے شروع کی گئی مہم سے مطمئن ہیں۔ ’’امریکی صدر ہمارے اقدامات سے بہت خوش ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ایران ان اقدامات سے شدید دباؤ میں ہے اور وہ بہت زیادہ خرابی میں ہیں۔‘‘برائن ہْک نے کہا کہ حتمی طور پر امریکا 2015 سے بہتر معاہدہ سامنے لانے کی کوشش کرے گا

تازہ ترین خبریں