12:49 pm
پانی کی قلت: یو اے ای انٹارکٹیکا سے برفانی تودہ لانے کی تیاریاں کرنے لگا

پانی کی قلت: یو اے ای انٹارکٹیکا سے برفانی تودہ لانے کی تیاریاں کرنے لگا

12:49 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) خلیج عرب میں امارات کے شہر الفجیرہ کے ساحل پر جلد سیاحوں کو دیوہیکل برفانی تودہ دیکھنے کو ملے گا۔ سیاحوں اور ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اس منصوبے پر 150 ملین ڈالر (تقریباً 22 ارب روپے) خرچ کیے جائینگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج عرب جیسے گرم خطے میں برفانی تودے لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اماراتی ماہرین ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس سے امارات کے شہر الفجیرہ کے ساحل پر بہت جلد سیاحوں کو دیوہیکل برفانی تودہ نظر آئے گا۔امارات کے اخبار کے مطابق آئندہ سال کے آغاز پر قطب جنوبی سے بڑا برفانی تودہ امارات
لایا جائے گا۔ یہ کوئی معمولی منصوبہ نہیں بلکہ بہت بڑا کام ہے۔ قطب جنوبی سے امارات تک دیو ہیکل برفانی تودے کا سفر 10 مہینوں پر مشتمل ہو گا۔اماراتی انجینیئر اور بزنس مین عبداللہ الشحی اور ان کی ٹیم اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قطب جنوبی کے علاقے انٹارکٹیکا کے جزیرے سے بڑا برفانی تودہ امارات لایا جائے گا اور اس برفانی تودے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اس کے مجموعی قطر کا رقبہ 3 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ زیر زمین گہرائی 300 میٹر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آلات کی مدد سے قطب جنوبی سے علیحدہ کر کے کھینچ لیا جائے گا۔ فجیرہ تک پہنچانے کے لیے کم و بیش 10 ماہ لگیں گے۔ منزل تک پہنچنے تک برفانی تودے کا 30 فیصد حجم پگھل جائے گا تاہم باقی 70فیصد محفوظ رہے گا۔ برفانی تودے کو سفر کے دوران ٹوٹنے سے بچانے کے لیے مخصوص آلات کے علاوہ آہنی بیلٹ استعمال کی جائے گی۔ اس کی سیٹیلائٹ کے ذریعے نگرانی ہو گی اور منتقلی کا عمل ماہرین کی مشاورت سے ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

 مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب  کر لیا  گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل