11:54 am
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

11:54 am

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔کرسٹین لیگارڈی اپنے منصب سے 12 ستمبر کو علیحدگی اختیار کریں گی۔ انہیں دو جولائی کویورپین سنٹرل بینک کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا لیکن یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے ان کی تقرری کی توثیق ہونا باقی ہے۔وہ اگر یورپین سنٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
وہ فرانس کی وزیرخزانہ تھیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق معیشت سے وابستہ مختلف حلقوں میں کرسٹین لیگارڈی کے جان نشین کے طور پر بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی، بینک آف فن لینڈ کے گورنر اولی ریہن اور یورپین سنٹرل بینک کے ایگزیکٹو بورڈ رکن بین ویٹ کوئرکے نام لیے جارہے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کے ذرائع کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہےعالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو افسر جو بلغارین نژاد ہیں، کو بھی اس منصب کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر شمار کیا جارہا ہے۔ ان کا نام کرسٹالینا جارجیوا ہے۔کرسٹین لگارڈی نے گزشتہ سال آئی ایم ایف میں چیف اکنامسٹ کے منصب پہ بھارتی پروفیسر گیتا گوپی ناتھ کو نامزد کیا تھا۔ 46 سالہ پروفیسرگیتا گوپی ناتھ ہارورڈ یونیورسٹی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ رواں سال کے اختتام پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ وہ گیتا ماورائس کی سبکدوشی کے بعد اس عہدے پر فائز ہوں گی۔پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے گزشتہ دنوں چھ ارب ڈالرز کا بیل آؤٹ پیکج لیا ہے جس کی تمام تر نگرانی خود کرسٹین لگارڈی نے کی تھی۔ اس ضمن میں تاحال نہیں معلوم کہ ان کی رخصتی کے بعد جب بھارتی پروفیسر گیتا چیف اکنامسٹ کا منصب سنبھالیں گی تو وہ کس حد تک جاری پروگرم پر اثر انداز ہوسکیں گی؟آئی ایم ایف کے سربراہ کے لیے روایتی طور پر یہ بات طے شدہ ہے کہ جو بھی کرسٹین لیگارڈے کا جان نشین ہوگا وہ مغربی ہو گا کیونکہ روایتاً عالمی مالیاتی ادارے کا سربراہ مغربی اور ورلڈ بینک کا سربراہ امریکی ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے