10:17 pm
 سانحہ نیوزی لینڈ کے شہیدوں کے ورثاء اور زخمیوں کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان کردیا

سانحہ نیوزی لینڈ کے شہیدوں کے ورثاء اور زخمیوں کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان کردیا

10:17 pm

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)اب سے چند ماہ قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے حملہ کر کے 50 سے زائد نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے تھے۔ سعودی فرمانروا کی جانب سے ان مساجد میں شہید ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کوسرکاری خرچ پر حج کروایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرین کے 200 سے زائد رشتہ داروں کو سعودی حکومت کی جانب سے حج کے لیے مدعُو کیا گیا ہے
۔ان کے سفرِ حج کے تمام تر اخراجات اور قیام و طعام کی ذمہ داری سعودی حکومت کے ذمے ہو گی۔ اس سلسلے میں وزیراسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ سفر حج کی کارروائی نیوزی لینڈ میں سعودی سفارتخانہ انجام دے گا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔سفارتخانے کو شاہی فرمان پر تعمیل کی ہدایت کردی گئی ہے۔اس فیصلے پر سعودی عرب کے ممتاز علماء کی جانب سے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔علماء کی جانب سے جاری ایک متفقہ بیان میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کے دہشتگردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب اور زخمی ہونے والوں کو شاہی ضیافت میں حج کرانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ سعودی عرب ، اس کے قائدین اور عوام کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اس سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندان والوں کا دکھ درد کم ہوگا اور زخمیوں کو بھی سکون ملے گا۔دہشت گردی سے متاثرین کو شاہی ضیافت میں حج کروانے سے دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام بھی جائے گا۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ حملوں میں شہید ہونے والے 50 میں سے نو افراد پاکستانی تھے۔ جن کے نام سہیل شاہد، سید جہانداد علی،مھروب ہارون، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کا بیٹا طلحہ، ذیشان رضا، غلام حسین اوران کا بیٹا اکرم تھے۔اس کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، افغانسان، اُردن، مصر اور دیگر چھ عرب ممالک کے لوگ بھی ان حملوں میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر