05:20 pm
امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، وزیر اعظم

امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، وزیر اعظم

05:20 pm

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کی امداد نہیں چاہتا ۔ بلکہ صرف اتنا چاہتا ہے کہ اس کی بات سنی جائے۔ امریکن انسٹی ٹویٹ آف پیس میں سوالا ت کے سیشن میں جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا
کہ ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہماری بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں باہمی مفادات اور برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات چاہتا ہوں۔ پہلے پاکستان امریکہ سے امداد چاہتا تھااور یہ ہمارے لیے سب سے بڑی لعنت تھی کیونکہ امریکہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا کرتا تھا لیکن اب ایسی صورتحال نہیں ہے۔ اپنے دورہ امریکہ کی وجہ سے میں اس لیے خوش ہوں کہ ہمارے تعلقات باہمی نوعیت کے ہوگئے ہیں۔