12:27 pm
ایئرپورٹ میں گھس کر 13سالہ بچے کی طیارہ اڑانے کی کوشش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ویسے تو کسی ائیرپورٹ کے اندر داخل ہونا آسان نہیں ہوتا مگر رن وے تک کسی کی نظر میں آئے بغیر پہنچنا تو اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے، مگر چین میں ایک بچے نے ایسا کردکھایا بلکہ 2 طیاروں کو اڑانے کی کوشش بھی کرڈالی۔جی ہاں واقعی چین میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا ہے اور بی بی سی نے جیانگ شو ٹی وی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا
کہ یہ واقعہ چین کے مشرقی صوبے ژنجیانگ کے شہر ہوژہو میں پیش آیا جہاں 13سالہ بچہ آدھی رات کو خفیہ طور پر ایئرپورٹ پر داخل ہوگیا۔ایئرپورٹ پر لگے نگرانی کے کیمروں میں ریکارڈ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لڑکا ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کے جہاز میں سوار ہوا اور اڑانے کی ناکام کوشش میں جنگلے سے ٹکرا دیا۔ایک جہاز جنگلے سے ٹکرانے کے بعد بچہ فوراً دوسرے جہاز میں سوار ہوا جسے وہ کچھ دیر گول دائرے میں گھماتا رہا اور پھر ایئرپورٹ چھوڑ کر نکل گیا۔مقامی پولیس کے مطابق لڑکے کو واقعے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اس کی حرکت سے 8ہزار یوآن کا نقصان ہوا۔فوٹیج سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹ حکام اور بچے کے اہل خانہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت فیملی 2ہزار یوآن جرمانہ ادا کرے گی۔جرمانے کی رقم اس لئے کم رکھی گئی کیوں کہ لڑکے کے غریب اہل خانہ اتنا بھاری جرمانہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔اس بارے میں گلوبل ٹائمز اخبار نے لکھا ہے کہ جب پولیس بچے کو جرمانے کرنے پہنچی تو وہ اپنا ہوم ورک کررہا تھا۔ایئرپورٹ اسٹاف اس بات پر حیران تھا کہ اس عمر میں بغیر تجربے کے لڑکے نے طیارے کو کیسے کنٹرول کیا۔

تازہ ترین خبریں

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

وہ ملک جس کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اتنی طویل تقریر کی کہ خود بھی پسینہ پسینہ ہوگئے