09:02 pm
میری اہلیہ پاکستان آنا چاہتی ہے ،  برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے اہلیہ کے حوالے سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

میری اہلیہ پاکستان آنا چاہتی ہے ، برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے اہلیہ کے حوالے سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

09:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کے پاکستان سے تعلق کے بارے میں گذشتہ کچھ روز سے میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ پاکستان آنے کی خواہشمند ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میری ساس کا تعلق سرگودھا کے سکھ خاندان سے تھا ۔ برطانیہ کے نئے وزیراعظمعمران خان کے بھی دوست ہیں۔ بورس جانسن کی عمران خان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بورس جانسن پاکستان آچکے ہیں اور تب انہوں نے وزیرااعظم عمران خان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی جو اب وائرل ہو گئی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بورس جانسن نے برقعہ پہننے والی مسلمان کواتین کو بینک لوٹنے والوں سے تشبیہہ دی تھی لیکن چند دن پہلے انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران ذکر کیا کہ ان کے آباؤ جداد مسلمان تھے۔ اب ایک ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بورس کے آباؤاجداد کا تعلق سلطنتِ عثمانیہ سے تھا اور ان کے پڑدادا سلطنت میں اہم مقام رکھتے تھے۔ اخبار کے مطابق بورس جانسن کے پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ ایک صحافی اور لبرل سیاستدان تھے۔ علی کمال کے والد کا نام احمد آفندی تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔ وہ اس وقت کے قسطنطنیہ جسے اب استنبول کہا جاتا ہے میں1867 میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ حنیفہ فریدے سر کیشیائی نسل سے تھیں اور احمد آفندی کی دوسری اہلیہ تھیں۔ علی کمال نے ابتدائی تعلیم استنبول سے حاصل کی اور پھر وہ اعلیٰتعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سفر پر نکل گئےاورجینیوا اور پیرس میں مقیم رہے جہاں سے انھوں نے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔ بیرون ملک قیام کے دوران ہی علی کمال نے 1903 میں ایک سوئس انگریز خاتون ونی فریڈ برون سے شادی کی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ہوئے اور ان کے بیٹے کا نام عثمان علی رکھا گیا۔ عثمان علی کی پیدائش کے فوراً بعد علی کمال کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا اور دونوں بچوں کو پرورش کے لیے ان کے ننھیال کے ہاں بھیج دیا گیا جو اس وقت برطانیہ میں رہتے تھے۔ دونوں بچوں کی پرورش ان کی نانی مارگریٹ برون نے کیا ور تبھی عثمان علی نے اپنا نام بدل کر عثمان جانسن رکھ لیا اور بعد میں ان کے ہاں سٹینلے جانسن پیدا ہوئے اور بورس جانسن انہی کے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان