09:46 pm
اوانکا ٹرمپ نے پاکستان میں خواتین  کی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کرنے کی خواہش ظاہر کردی

اوانکا ٹرمپ نے پاکستان میں خواتین کی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کرنے کی خواہش ظاہر کردی

09:46 pm

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر خاص اوینکا ٹرمپ نے پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہود کے منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاک-امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جہاں دونوں ممالک کے بین الوزارتی رابطوں میں تیزی اور مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سمندر پار پاکستان زلفی بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور ان کی مشیر خاص ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ایوانکا ٹرمپ کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی جبکہ انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان میں منصوبے بھی شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی اور امریکی صدر کی مشیر خاص کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں روزگار کی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر وہ ان کے انتہائی مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک-امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ مرد و خواتین کو ا?گے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک-امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہوگئے، جبکہ آئندہ چند ماہ میں پاک-امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زلفی بخاری بھی ان کے وفد میں شامل ہیں۔مذکورہ دورے کو پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے ا?غاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وطن واپسی پر پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہا

تازہ ترین خبریں

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!!  مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!! مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول  کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

محکمہ معدنیات کی ریکارڈ وصولیاں،بزدار حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی

محکمہ معدنیات کی ریکارڈ وصولیاں،بزدار حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی

پنجاب کے اہم ترین شہرمیں خوفناک دھماکہ ،جانی نقصان  کی اطلاعات ،متعددافراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری

پنجاب کے اہم ترین شہرمیں خوفناک دھماکہ ،جانی نقصان کی اطلاعات ،متعددافراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری

نیب نے بڑی مچھلیاں پکڑیں ، تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے،شہبازگل

نیب نے بڑی مچھلیاں پکڑیں ، تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے،شہبازگل