05:59 am
آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

05:59 am

تہران(نیوز دیسک ) آذربائیجان کے قریب بحیرہ قزوین میں ایرانی مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ایران کا مال بردار بحری جہاز آذربائیجان کی لنکران بندرگاہ کے قریب ڈوبا۔آذربائیجان کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد انہیں ایرانی مال بردار بحری جہاز کی طرف سے سگنل موصول ہوئے،
جہاز کے عملے نے اپنے ڈوبنے کی اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی انزالی بندرگاہ سے ٹائلز لے کر جانے والا جہاز روس جارہا تھا جو آذربائیجان کی بندرگاہ سے 23 میل کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کے بعد آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹرز اور کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور جہاز میں سوار عملے کے 9 ارکان کو بچالیا جن میں 7 ایرانی اور 2 بھارتی شہری شامل ہیں۔