04:00 pm
16 پاکستانی عازمین حجاز مقدس میں جاں بحق

 لاہور(نیوز ڈیسک ) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانیوں میں سے 16 عازمین حجاز مقدس میں جاں بحق ہوگئے ہیں جنہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔میڈیانیوز کے مطابق اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں 93 ہزار سرکاری جب کہ 36 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے 81 ہزار عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جن میں 47 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچے ہیں جب کہ 12 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اب تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 16 عازمین کی طبعی اموات واقع ہوئی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 4 نجی حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس پہنچے تھے، تمام کی تدفین مدینہ منورہ کے جنت البقیع اور مکہ مکرمہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور سے 187 افسران اور عملہ سعودی عرب میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 336 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی ہے۔ 545 پاکستانی معاونین جب کہ 9 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں، حج میڈیکل مشن کے تحت 469 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کام کررہا ہے۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی عازمین حج کا سامان، نقدی اور وہیل چیئر وغیرہ کی بازیابی میں مصروف عمل ہے۔ حرم گائیڈز نے حرم کے باہر 66 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی اور راستہ بھولنے والے 225 عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا