12:39 pm
امریکی حکام کا اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکی حکام کا اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کا دعویٰ

12:39 pm

اسلام آباد (نیوز دیسک )امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی چینل این بی سی کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ القاعدہ کے سابق سربراہ کے بیٹے کی ہلاکت کب اور کہاں ہوئی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے گزشتہ دو سال کے دوران کیے گئے آپریشن میں امریکا کا بھی کردار ہے۔الجزیرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے کسی بھی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی جب حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب کہ وائٹ ہاؤس نے بھی اس معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے گزیر کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے رواں برس فروری میں حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ ’جہادی شہزادے‘ کے نام سے مشہور حمزہ بن لادن القاعدہ میں ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔امریکا نے 2017 میں حمزہ بن لادن کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے وقت ان کے گھر سے ملنے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ حمزہ بن لادن کو القاعدہ کے مستقبل کے لیڈر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔حمزہ بن لادن کے بارے میں کبھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کدھر رہتے ہیں لیکن خیال ہے کہ وہ ایران میں نظر بند ہیں جب کہ یہ قیاس آرائیاں بھی پائی جاتی ہیں کہ حمزہ بن لادن شاید پاکستان، افغانستان اور شام میں پلے بڑھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی  حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ