02:16 pm
پاکستانی لڑکی نے نیویار ک میں اپنی ہندوستانی سہیلی سے شادی کرلی

پاکستانی لڑکی نے نیویار ک میں اپنی ہندوستانی سہیلی سے شادی کرلی

02:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بےشرمی کی انتہا ہو گئی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی اور بھارت کی نوجوان لڑکی نے آپس میں شادی رچا لی۔شمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سندس ملک اور بھارتی لڑکی انجلی چکرا کی تصاویر نے تو سب کو چکرا کر رکھ دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سندس ملک کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی وہ پہلا مہینہ یاد ہے جب میں انجلی سے ملی تھی۔
میرے پاس الفاظ نہیں تھے یہ بیان کرنے کے لیے کہ انجلی کی آمد سے میری زندگی میں کتنی خوشگوار تبدیلیاں آئیں۔ہم دونوں کے درمیان کئی ماہ تک رابطہ جاری رہا۔چونکہ ہمارے درمیان فاصلہ تھا اس لیے ہم عجیب کشمکش میں مبتلا تھیں۔لیکن پھر بھی ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتی تھیں۔ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ میں جس سے محبت کروں گی اس کا نام "A سے شروع ہو گا اور میری محبت انجلی کا نام بھی اے سے شروع ہوتا ہے۔ میرے لیے ا نجلی کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ بہت خوبصورت اور یادگار ہے۔25 جولائی کو ہمیں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ایک سال ہو گیا۔شاید انجلی کو اس بات کا احساس نہ ہو لیکن یہ دن میرے لیے ہمیشہ بہت خاص رہے گا۔سندس ملک نے یہ بھی کہا کہ میری کزن کی شادی پر انجلی میرے خاندان کے 50 افراد سے ملی۔ہم نے اپنی محبت کا ایک سال بھی منایا اور مجھے امید ہے کہ ہم اکٹھے اس طرح کے اور کئی سال گزاریں گے۔ سندس اور انجلی کی آپس میں رومانس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔دونوں کی یہ تصاویر نیو یارک میں لی گئیں۔سندس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ کو بوسہ دے رہی ہے۔اسی طرح انجلی ملک نے بھی ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کا تذکرہ کیا اور ساتھ ساتھ شادی کے جوڑوں کا بھی ذکر کیا۔۔جب کہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر دونوں لڑکیوں پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے تاہم خوش آزاد خیال لوگوں نے دوںوں کےاقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنی محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ہے چاہے وہ ہم جنس ہی کیوں نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں