03:35 pm
انصاف نہ ملنے پرامریکی خاتون کابھارت سفارتخانے سے سامنے احتجاج

انصاف نہ ملنے پرامریکی خاتون کابھارت سفارتخانے سے سامنے احتجاج

03:35 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک)پڑوسی ملک بھارت میںجنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون نے سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا اور بھارتی عدالت کی جانب سے انصاف نہ ملنے پر کرپٹ جج کو دہائیاں بھی دیں۔ امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں کہا کہ بھارت میں جس آدمی نے مجھ پرحملہ کیا اس کے خلاف میں نے قانونی جنگ لڑ کر اسے سزا کروائی
لیکن کرپٹ بھارتی جج نے اس کی اپیل پر اسے رہا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی قونصل خانے میں اپیل کی لیکن میری کوئی مدد نہیں کی جارہی۔امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ بھارت میں مظالم کا شکار خواتین کو مدد نہ ملنے اور عظیم کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔ خاتون نے کہا کہ بھارتی حکومت کے خواتین کے خلاف مظالم اور تشدد رکوانے کی کوششوں کے دعووں کے برعکس بھارتی حکام نے میری کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سزا یافتہ مجرم کو ضمانت پر کیسے رہا کیا جا سکتا ہے، میں یہ کیس بھارت کی اعلیٰ عدالتوں میں لڑنا چاہتی ہوں، دوستوں سے مدد کی اپیل ہے۔

تازہ ترین خبریں