03:21 pm
ھارت سے الحاق کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا،محبوبہ مفتی

ھارت سے الحاق کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا،محبوبہ مفتی

03:21 pm

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ کا دو قومی نظریہ کو ٹھکراتے ہوئے بھارت سے الحاق کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا،بھارتی فیصلے سے برصغیر سے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرمقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
کہا آج بھارتی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی حکومت کا آرٹیکل 370 یکطرفہ ختم کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے اور اس فیصلے سے 1947 میں مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ کا دو قومی نظریہ کو ٹھکراتے ہوئے بھارت سے الحاق کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی فیصلے سے برصغیر سے تباہ کن نتائج ہوں گے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگیا جب کہ بھارتی حکومت کے ارادے صاف ظاہر ہیں، وہ چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام خوف و ہراس کا شکار ہو جائیں۔

تازہ ترین خبریں