04:19 pm
انتہا پسند بھارتیوں نے اکھنڈ بھارت کا راگ الاپنا شروع کر دیا

انتہا پسند بھارتیوں نے اکھنڈ بھارت کا راگ الاپنا شروع کر دیا

04:19 pm

سری نگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس سے متعلق مودی سرکارکے فیصلے سیانتہا پسند بھارتیوں کا مکروہ چہرہ اور اصل عزائم دنیا کے سامنے آ گئے ہیں۔ کشمیریوں پر ایک اور ظلم ڈھانے کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے اکھنڈ بھارت کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔شیو سینا کے انتہا پسند ہندو رہنما سنجے راوت نے کہاہے کہ آج کشمیر لیا ہے کل بلوچستان لے کر اکھنڈ بھارت کا سپنا پورا کریں گے
ایل کے ایڈوانی نے بھی مودی سرکار کے فیصلے کو خوب سراہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس سے متعلق مودی سرکار کے فیصلے سے بی جے پی، آر ایس ایس، شیوسینا سمیت تمام انتہا پسند ہندووں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد انتہاپسند ہندووں نے مملکت خداداد پاکستان پر اپنی ناپاک نظریں گاڑھ لی ہیں۔بزدل بھارتیوں نے دن دہاڑے کھلی آنکھوں سے اکھنڈ بھارت کا ناپاک خواب دیکھنا شروع کر دیاہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو بھارتی انتہاپسندوں نے خوب سراہاہے۔شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے بھارتی راجیا سبھا میں کہا آج کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان لے کر اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کریں گے۔بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا حکومت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے فیصلے پر بہت خوشی ہوئی، یہ ایک جرات مندانہ قدم ہے، فیصلہ بھارتیہ جنتا سنگ کے زمانے سے بی جے پی کے بنیادی نظریے کا حصہ رہا ہے۔سنجے راوت جیسے انتہا پسند ہندووں کے اکھنڈ بھارت جیسے مضحکہ خیز بیانات سے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اصل چہرہ عیاں ہوتا ہے جسے بھارت نے نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں چھپایا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں