07:05 am
امریکا اور روس کو بتا دیا مشرقی شام میں فوجی آپریشن کریں گے،ایردوآن

امریکا اور روس کو بتا دیا مشرقی شام میں فوجی آپریشن کریں گے،ایردوآن

07:05 am

انقرہ (نیوز ڈیسک ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ روس اور امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ترک فوج شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد عسکریت پسند گروپ'پیپلز پروٹیکشن یونٹس' کے خلاف فوجی آپریشن کا ارادہ کا رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ہمارے پاس اب دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں فوجی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔
ہم نے اس حوالے سے امریکا اور روس کو بھی بتا دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی شام سیاپنی فوج نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت نیٹو کے دونوں رکن ملکوں نے ترکی کی شمال مشرقی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں سیف زون کیقیام کی کوششوں پر اتفاق کیاگیا تھا۔شام میں کرد پروٹیکشن یونٹس کو امریکا کی حمایت حاصل ہے جب کہ ترکی اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔

تازہ ترین خبریں