05:23 pm
سعودی وزیر نے کرائسٹ چرچ سانحے کی شہید کو ماتھے پر بوسہ د ے دیا

سعودی وزیر نے کرائسٹ چرچ سانحے کی شہید کو ماتھے پر بوسہ د ے دیا

05:23 pm

ریاض(آئی این پی) کرائسٹ چرچ حملے میں شہید کی بیوہ کو دلاسہ دینا سعودی وزیرکا جرم بن گیا، سوشل میڈیاصارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ائیرپورٹ پر بیوہ فرط جذبات سے روپڑیں،سعودی وزیر نے ماتھے پر بوسہ دے دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے امور اسلامیہ، دعوت وارشاد شیخ عبداللطیف آل الشیخ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ گذشتہ برس کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی بیوہ کو دلاسہ دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔وزیر امور اسلامیہ نیوزی لینڈ سے آنے والے ان حاجیوں کو خوش آمدید کہنے ہوائی اڈے پر گئے، جہاں ان کی گفتگو سن کر ایک خاتون فرط جذبات سے رو پڑیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں عبداللطیف آل الشیخ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ان کی توجہ آنسوں سے رو دینے والی ایک خاتون کی جانب مبذول کرائی گئی تو وزیر صاحب نے خاتون کو دلاسہ دینے کے انداز میں انہیں ماتھے پر بوسہ دیا۔ایک صارف فضیلہ الجفال نے اس منظر پر مبنی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کر دی، جس کے بعد اسے دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔متعدد ٹویٹر صارفین نے وزیر موصوف کے ردعمل کو اسلامی احکامات کی روشنی میں نامناسب قرار دیا، تاہم اتنی ہی بڑی تعداد میں صارفین نے عبداللطیف آل الشیخ کے ردعمل کو انسانیت اور رحمدلی کا مظہر قرار دیا ہے۔خیال رہے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد کے اہل خانہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
 
شریاض(آئی این پی) کرائسٹ چرچ حملے میں شہید کی بیوہ کو دلاسہ دینا سعودی وزیرکا جرم بن گیا، سوشل میڈیاصارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ائیرپورٹ پر بیوہ فرط جذبات سے روپڑیں،سعودی وزیر نے ماتھے پر بوسہ دے دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے امور اسلامیہ، دعوت وارشاد شیخ عبداللطیف آل الشیخ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ گذشتہ برس کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی بیوہ کو دلاسہ دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔وزیر امور اسلامیہ نیوزی لینڈ سے آنے والے ان حاجیوں کو خوش آمدید کہنے ہوائی اڈے پر گئے، جہاں ان کی گفتگو سن کر ایک خاتون فرط جذبات سے رو پڑیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں عبداللطیف آل الشیخ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ان کی توجہ آنسوں سے رو دینے والی ایک خاتون کی جانب مبذول کرائی گئی تو وزیر صاحب نے خاتون کو دلاسہ دینے کے انداز میں انہیں ماتھے پر بوسہ دیا۔ایک صارف فضیلہ الجفال نے اس منظر پر مبنی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کر دی، جس کے بعد اسے دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔متعدد ٹویٹر صارفین نے وزیر موصوف کے ردعمل کو اسلامی احکامات کی روشنی میں نامناسب قرار دیا، تاہم اتنی ہی بڑی تعداد میں صارفین نے عبداللطیف آل الشیخ کے ردعمل کو انسانیت اور رحمدلی کا مظہر قرار دیا ہے۔خیال رہے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد کے اہل خانہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

تازہ ترین خبریں