03:14 pm
ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا

ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا

03:14 pm

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انقرہ میں غیر ملکی سفرا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر پر ان کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جموں اور کشمیر کا تنازعہ خطے میں کسی بہت بڑی کشیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کریں گے۔ترک صدر طیب اردگان نے ترک سفرا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر میں قریب سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس پر میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ ترکی نے واضح الفاظ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کااعلان کررکھا ہے۔

تازہ ترین خبریں