07:51 am
 ترک صدر کابھارتی اقدام پر سخت ایکشن، دبنگ اعلان کردیا

ترک صدر کابھارتی اقدام پر سخت ایکشن، دبنگ اعلان کردیا

07:51 am

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں ترک سفرا کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا تذکرہ کیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کشمیر کے معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے اور وہ جلد وزیراعظم نریندر مودی سے اس متعلق گفتگو کریں گے۔ترک صدر نے مزید کہا بھارتی اقدام کے باعث مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے۔اس صورتحال پر تشویش ہے،
بھارتی وزیراعظم سے گفتگو میں خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کروں گا۔ترک صدر طیب اردگان نے ترک سفرا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خراب ہوتی صورتحال پر میں قریب سے نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس پر میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔خیال رہے مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو بھی فون کر چکے ہیں۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات سے آگاہ ہونے کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔۔ ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرپاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات سے علاقائی امن اورسلامتی پرسنجیدہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا انہوں نے اس ضمن میں ترکی کے مضبوط حمایت اورتعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین خبریں