02:20 pm
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ،جانتے ہیں کل کتنی لاگت آئی

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ،جانتے ہیں کل کتنی لاگت آئی

02:20 pm

مکہ (این این آئی) ہر سال کی طرح اس بار بھی مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنریٹ کے اعلی عہدیدار، حریمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمہ داران، شاہی خاندان کے افراد سمیت علماء مشائخ نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب میں 9 ذی الحج کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ۔ گزشتہ رات منعقد ہونیوالی تقریب کا مقصد صبح طواف کیلئے آنیوالے افراد کو زحمت سے بچانا تھا۔تقریب میں گورنریٹ کے اعلیٰ عہدیدار اور حریمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمے داران، شاہی خاندان کے افراد سمیت سفراء ، عمائدینِ شہر اور علماء ومشائخ نے بھی شرکت کی۔غلاف کعبہ کو کِسوہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم کے علاوہ سونے اور چاندی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ رواں برس غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ ریال لاگت آئی ۔

تازہ ترین خبریں