01:09 am
آخرامریکہ کشمیریوں کیلئے کیا کررہا ہے!!مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں بھی آواز اٹھنے لگی

آخرامریکہ کشمیریوں کیلئے کیا کررہا ہے!!مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں بھی آواز اٹھنے لگی

01:09 am

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی رکن کانگریس تھامس سوازی نے ٹرمپ انتظامیہ سے استفسار کیا ہے کہ امریکہ کشمیریوں کے لیے کیا کررہا ہے؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیر امریکی انتظامیہ کی توجہ کا مزکز ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن تھامس سوازی نے مقبوضہ وادی کشمیر میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اٹھائے گئے
اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔خط میں اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو کشمیر پر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔امریکی رکن کانگریس نے خط میں لکھا ہے کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں موجود تناؤ میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔امریکہ کے موجودہ سیکریٹری خارجہ جو ماضی میں امریکن سی آئی اے کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے تھامس سوازی نے استفسار کیا ہے کہ جب کشمیر میں سینکڑوں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور انٹرنیٹ تک بند ہے تو امریکی انتظامیہ کیا کررہی ہے؟ انہوں ںے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی خود مختاری سلب کرلی ہے۔رکن امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ پانچ اگست کے بھارتی اقدام سے کشمیر میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی اقدام سے انتہا پسندوں کو کارروائی کا موقع ملے گا۔تھامس سوازی نے اپنی تشویش کے متعلق لکھا ہے کہ وہ اس لیے بھی زیادہ ہے کہ عیدالاضحیٰ سرپر ہے۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ پرتشدد صورتحال کو روکنے کے لیے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے۔ٹرمپ انتظامیہ میں انتہائی اہمیت کے حامل قراردیے جانے والے سینیٹ میں قانون ساز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر لنڈسے گراہم نے چند روز قبل اس امید کا اظہار کیا تھا کہ موجودہ ٹرمپ انتظامیہ کشمیر کے حوالے سے پیدا شدہ بحران کو حل کرنے میں پاکستان اور بھارت کی مدد کرے گی۔امریکہ کے بااثر سینیٹر لنڈسے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو فوجی تصادم سے بچانے کے لیے خطے سمیت پوری دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ ان کے اپنے مفاد میں ہے۔ مذاکرات کے تمام دروازے بند، اب ہم ثابت کرینگے کہ کشمیر ہمارا ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ۔۔۔!پاکستان کی جانب سے بھارت کو دبنگ پیغام دیدیا گیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غلط فیصلے سے سری نگر قبرستان بن جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سری نگر میں بھارت کا سیاسی، معاشی اور آئینی جنازہ نکل جائے گا، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے ہم ثابت کریں کشمیر ہمارا حصہ ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آج مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے بھی کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جبکہ سعودی عرب، بحرین، عمان اور ملائیشیا نے معاملے پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان امریکہ معاملات جلد حل ہوتے دیکھ رہا ہوں، افغانستان سے نکلنے کی طالبان سے زیادہ اب امریکہ کو جلدی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا ہے اور کشمیر کے فیصلے پر بہت مشکل میں آئے گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو اگر جیل گئے تو وہ تحریک چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ سجھوتہ اور تھر ایکسپریس کی بحالی کی بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہیں، جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھائی ہیں اور ان سے صلح ہو گئی ہے۔سینیٹ الیکشن کے دوران صادق سنجرانی کی کامیابی کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تعویذ کام کر گئے، پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی جیتیں گے۔

تازہ ترین خبریں