09:35 pm
چین امریکہ کے فوجی اڈوں کو ممکنہ جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی سرجیکل سٹرائیک سے غیرفعال بنا سکتا ہے، آسٹریلوی تھنک ٹینک

چین امریکہ کے فوجی اڈوں کو ممکنہ جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی سرجیکل سٹرائیک سے غیرفعال بنا سکتا ہے، آسٹریلوی تھنک ٹینک

09:35 pm

سڈنی( آن لائن )آسٹریلوی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ امریکہ کی بحرہند اور بحرالکاہِل میں برتری ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اس کے لیے چین کے مقابلے میں اپنے دوست ممالک کا دفاع کرنا مشکل ہو گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیاکی یونیورسٹی آف سڈنی کے شعبہ امریکن سٹڈیز نے اپنی ایک رپورٹ میںکہا ہے کہ بحرہند اور بحرالکاہِل میں امریکہ کی فوجی برتری ختم ہو چکی ہے اور طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی امریکی صلاحیت تیزی سے غیریقینی ہو رہی ہے۔چینی نظام نے بحرہند اور بحرالکاہِل میں
امریکی صلاحیت کو کمزور بنا دیا ہے۔ اس سے یہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ اس سے پہلے کہ امریکہ ردعمل دکھائے، چین محدود قوت کا استعمال کرتے ہوئے وقت سے پہلے اس پر برتری حاصل کر سکتا ہے۔رپورٹ میں بیجنگ کے غیرمعمولی میزائلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے دوست ممالک کے اہم فوجی اڈوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔چین امریکہ کے فوجی اڈوں کو ممکنہ جنگ کی صورت میں ابتدائی گھنٹوں میں ہی سرجیکل سٹرائیک سے غیرفعال بنا سکتا ہے۔ آسٹریلوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے امریکہ کو کچھ چیزوں میں برتری حاصل ہے جن میں انٹیلینجس معلومات، دفاعی بیلسٹک میزائل اور سب سے جدید جنگی جہاز وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایشیا اور یورپ کے نیٹو ممالک میں اپنے اتحادیوں پر بھروسہ کر سکتا ہے جن کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے جبکہ چین کے پاس اتحادیوں کا ایسا نظام نہیں، اس کے باوجود چین تیزی سے ٹیکنالوجی میں ترقی سے واشنگٹن کی برتری کو ختم کر رہا ہے۔چین امریکہ کے مقابلے ابھی سے سپرپاور کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین نے امریکہ کی جنگی صلاحیتوں کا مطالعہ کر رکھا ہے اور اپنے لیے ایک مثر حکمت عملی بنائی ہے تاکہ امریکی فوجی قوت کے روایتی ذرائع کا مقابلہ کر سکے۔ اس میں طاقتور امریکی بحری بیڑے بھی شامل ہیں جو واشنگٹن کی عسکری قوت کا مرکزی حصہ ہیں۔ چین نے اپنی توجہ ہتھیاروں کے ایسے نظام اور سینسرز پر مرکوز کر لی ہے جن سے اسے امید ہے امریکہ کی افواج اس کے ساحلوں سے جتنا ہو سکے گا دور رہیں گی۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ چین کی صلاحیتوں نے اسے اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ پہل بھی کر سکتا ہے اور اسے خود پر اعتماد ہے کہ وہ ممکنہ امریکی ردعمل سے نمٹ سکتا ہے یا اسے روک سکتا ہے

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی