10:59 pm
26سال بعد ہونیوالے ٹڈیوں کے خوفناک حملے نےراجھستان میں کہرام مچادیا

26سال بعد ہونیوالے ٹڈیوں کے خوفناک حملے نےراجھستان میں کہرام مچادیا

10:59 pm

بھارت (نیوز ڈیسک)بھارت میں ہونے والے کسی بھی حادثے یا واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد ہونا اب کوئی نئی بات نہیں رہی۔ لیکن بھارت ٹڈی کے حملے کو بھی پاکستان سے منسوب کرے گا یہ شاید کسی نے نہیں سوچا ہو گا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان سے آنے والی ٹڈی نے بھارت میں کہرام مچا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا
کہ 26 سال بعد ٹڈوں کا اس قدر بڑا حملہ ہوا کہ اس سے راجھستان کے کئی علاقہ ہل گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ٹڈی کو ''پاکستانی'' قرار دے دیا گیا۔ اور کہا گیا کہ پاکستانی ٹڈی بھارت میں بڑا نقصان کرنے آئی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان ٹڈیوں نے سب کچھ چٹ کر دیا۔جودھپور سے لے کر جیسلمیر تک پاکستان کی ٹڈی اسٹرائیک ہوئی ، جس نے ہندوستان کی سرحد پر کہرام مچا دیا۔پاکستان کے راستے ہی اس ٹڈی نے حملہ کیا۔ اس حملے سے راجھستان کے علاقوں میں سینکڑوں کسان بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان پر بھارت کی جانب سے اس قدر مضحکہ خیز الزام عائد کیا گیا ۔ اس سے قبل حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بھارتی رپورٹ وائرل ہوئی جس میں بھارت میں مقیم سکھ کمیونٹی پاکستان کے قومی پرچم والا غبارہ اپنے کھیتوں میں دیکھ کر اپنی پریشانی کا اظہار کرر ہی تھی۔بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ میں رپورٹر نے بتایا کہ فرید کوٹ کے پاس موجود ایک گاؤں میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب پاس ہی موجود ایک گاؤں میں کرم جیت سنگھ کے کھیتوں میں سے ایک پاکستانی غبارہ ملا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ میں جب اپنے کھیتوں کا چکر لگانے گیا تو میں نے وہاں پاکستان غبارے دیکھے ، ان غباروں پر پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا ہے اور اُردو زبان میں کچھ تحریر بھی کیا گیا جسے دیکھ کر ہم نے فوری طور پر فورسز کو اطلاع دی۔ جبکہ اس سے پہلے بھی بھارت کبوتروں پر جاسوسی کا الزام عائد کر چکا ہے اور مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ یہ کبوتر پاکستان نے جاسوسی کے لیے بھارت میں بھیجے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا