03:02 pm
 تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی باڈی گارڈ خاتون کو کس اہم اور اعلیٰ عہدے سے نواز دیا

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی باڈی گارڈ خاتون کو کس اہم اور اعلیٰ عہدے سے نواز دیا

03:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں کے بادشاہ نے اپنی باڈی گارڈ خاتون کو اعلیٰ شاہی عہدہ دے دیا ہے۔سیاحت کے لیے دنیا بھر میں معروف مختلف جزائر پر مبنی ملک تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ ملازمہ کو اعلیٰ ترین شاہی عہدہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی باڈی گارڈ رہنے والی 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو ابتدائی طور پر رواں برس جولائی کے آغاز میں اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شاہی محل نے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ شاہی اعزاز پر تعینات کی جانے والی سنینات ونگوجری پکدے کی 46 صفحات اور 60 نایاب تصویروں پر مشتمل میگزین کو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا۔خبر رساں اداروں کے مطابق میگزین میں دی جانے والی معلومات کے مطابق سنینات ونگوجری پکدے 1985 میں تھائی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے2008 میں نرسنگ میں گریجوایشن کیا۔ آرمی کالج سے نرسنگ کرنے کے بعد مختلف کورسز کرنے اور جنگی پائلٹ کی تعلیم بھی حاصل کی اور بعد ازاں شاہی فوج میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کی۔سنینات ونگوجری پکدے کو پیشہ ورانہ خدمات کے عوض توجہ حاصل رہی اور وہ بادشاہ کی قابل بھروسہ اور قریبی محافظ خواتین میں سے ایک تھیں۔شاہی محل کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں سنینات ونگوجری پکدے کو متعدد مواقع پر بادشاہ کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے۔سنینات ونگوجری پکدے فوج میں جنرل کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں، تاہم انہیں بادشاہ نے اچھی خدمات کے عوض رواں برس 26 جولائی کو اپنی 67 ویں سالگرہ پر اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کردیا تھا۔جنرل سنینات ونگوجری پکدے کو بادشاہ نے ولی عہد جیسا رتبہ رکھنے والے عہدے پر فائز کیا ہے اور یہ عہدہ تھائی لینڈ میں 100 سال بعد کسی خاتون کے پاس آیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کیا ہے، وہیں انہوں نے رواں برس مئی میں ایک اور خاتون محافظ سے شادی کرلی تھی۔بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے رواں برس مئی میں اپنی باڈی گارڈ خاتون 41 سالہ سوتھدا ایودھیا سے شادی کی تھی اور شادی کے محض 2 دن بعد ہی انہوں نے اسے ملکہ کا درجہ دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی