07:17 pm
کشمیر کیلئے ہمدردی کے ساتھ امریکا کا عسکریت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ

کشمیر کیلئے ہمدردی کے ساتھ امریکا کا عسکریت پسندی کے خاتمے کا مطالبہ

07:17 pm

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کے مزید کئی قانون سازوں نے بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا ہے جس سے امریکی کانگریس میں کشمیری عوام کے لیے دو طرفہ حمایت ظاہر ہوتی ہے۔ امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا وہیں امریکی حکومت نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرنے میں جھجک سے کام نہیں لیا اور بھارت پر زور دیا کہ وہ مواصلاتی رابطوں کو بحال کرے اور لوگوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے انہیں اکٹھا ہونے اور احتجاج کرنے کی اجازت دے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بار بار ثالثی کی پیشکش کی۔اس ضمن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ 'جی 7' ممالک کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے وقت ان کی طرف سے ایک مرتبہ پھر دہرائی گئی پیشکش سے اندازہ ہوتا ہے کہ واشنگٹن کو تشویش ہے کہ اگر صورتحال قابو نہ کی گئی تو دونوں ممالک کے درمیان ایک اور جنگ ہو سکتی ہے۔امریکا کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو فوری طور پر جوہری تنازع میں تبدیل ہو جائے گی جس کا نتیجہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگا، تاہم بھارتی وزیر اعظم نے پھر بھی کشمیر کے تنازع پر ثالثی قبول کرنے سے انکار کردیا۔اس ضمن میں امریکا میں مقیم ایک کشمیری رہنما غلام نبی فائے کا کہنا تھا کہ ’اگر 2 فریقین، جو براہِ راست ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کر رہے، انہیں منسلک کرنا ثالثی نہیں تو پھر کیا ہے؟'دوسری جانب امریکی حکام، تھنک ٹینک ماہرین اور میڈیا نمائندوں نے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سیاسی و سفارتی حمایت فراہم کرنے پر پاکستان کو سراہا۔تاہم جنوبی ایشیا کے میڈیا کے لیے واشنگٹن میں ہونے والی حالیہ بریفنگز کے دوران سینئر امریکی حکام نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال تشدد کی طرف گئی تو یہ حمایت فوری طور پر ختم ہوجائے گی۔اسی قسم کی ایک بریفنگ میں سینئر امریکی عہدیدار نے پاکستان پر زور دیا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت ختم کرنے کے لیے اپنے اہداف کو ترجیح دے۔امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ ایلس ویلز کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے بارے میں عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں خدشات پاکستانی حکام تک پہنچا دیے ہیں اور پاکستانی حکومت کے ساتھ 'ایف اے ٹی ایف' کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عسکری گروہوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ امریکا اس حوالے سے پائیدار، ناقابل واپسی اور مصدقہ اقدامات مثلاً دہشت گرد تنظیموں کے اراکین اور قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’سب سے اہم یہ کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی روکنے کے لیے اپنے عزم کا مظاہرہ کرے، ظاہر ہے کہ ہم نے دیکھا کہ کشمیری عوام اور پاکستان کے لیے 1989 پلے بک ناکام رہی‘۔امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکا نہیں چاہتا کہ خطے میں عسکریت پسندی کی لہر دوبارہ اٹھے‘۔

تازہ ترین خبریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف