08:27 pm
خاتون صحافی کے یہودیوں کو مدینہ آکر آباد ہونے کےلئے اکسانے پر نئی بحث چھڑ گئی

خاتون صحافی کے یہودیوں کو مدینہ آکر آباد ہونے کےلئے اکسانے پر نئی بحث چھڑ گئی

08:27 pm

بیروت(آئی این پی) لبنانی نژاد خاتون اینکر و صحافی غادہ عویس نے یہودیوں کے فلسطین سے نکل کر سعودی عرب میں آباد ہونے سے متعلق سوال کرکے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔غادہ عویس کی جانب سے یہودیوں کو فلسطین سے نکل کر سعودی عرب میں آباد ہونے کے مشورے دیے جانے پر ان پر عرب لکھاریوں، صحافیوں اور صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔سی این این عربیہ کے مطابق خاتون اینکر و صحافی نے کچھ دن قبل ہی ٹوئٹر پر مغربی سعودی عرب کے تاریخی گاؤں مرحب کی ایریل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا
یہودی فلسطین سے نکل کر اپنے آبائی گاؤں میں آباد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی میں جملہ لکھتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہودی آج فلسطین کا قبضہ چھوڑ کر ماضی میں اپنے علاقے رہنے والے اس علاقے میں آباد ہوں گے۔خاتون ا ینکر و صحافی کی جانب سے ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد اس پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور غادہ عویس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر یہودیوں کو ایک اور مقدس شہر مدینہ پر قبضہ کرنے کے لیے اکسانے کا الزام لگایا۔غادہ عویس کے ٹوئیٹ پر سعودی عرب کے صحافی لوی الشریف نے یہودیوں کے فلسطین پر قبضے کرنے کی تاریخی دلیل دی اور بتایا کہ ان کے مقدس کتاب میں درج ہے کہ فلسطین یہودیوں کی سرزمین ہے۔انہوں نے خاتون صحافی کے سوال پر مزید لکھا کہ یہودیوں کی عرب سرزمین پر آباد کاری کوئی معجزہ نہیں ہے بلکہ انہیں اس وقت عربوں نے پناہ دینا شروع کی جب سلطنت روم سے انہیں بے دخل کیا گیا تھاعرب نشریاتی ادارے الوطن وائس کے مطابق خاتون اینکر غادہ عویس کے ٹوئیٹ پر ایک اور لکھاری و تاریخ کے استاد نے لکھا کہ یہودیوں نے پہلے ہی مسلمانوں کے مقدس ترین پہلے کعبے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اب انہیں مسلمانوں کے دوسرے مقدس ترین کعبے اور شہر مدینہ پر قبضے کرنے کے لیے اکسایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں غادہ عویس کے ٹوئیٹ پر عام عرب شہریوں نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور سب لوگوں نے خاتون اینکر کے سوال کو یہودیوں کو مدینے پر قبضے کرنے کے لیے اکسانے کی کوشش قرار دیا۔واضح رہے کہ غادہ عویس نے جس علاقے کی ویڈیو شیئر کی وہ مغربی سعودی عرب کے علاقے خیبر میں موجود ہے اور اسے مرحب کے نام سے جاتا ہے۔عرب تاریخ کے مطابق یہ وہی مقام ہے جہاں 268 ہجری میں مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تاریخی جنگ غزوہ خیبر لگی تھی۔یہ علاقہ مدینہ منورہ سے 150 سے 170 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور یہ 1300 سال قبل یہودیوں کا گڑھ تھا۔

تازہ ترین خبریں

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ