10:09 pm
فرانس برازیل سے اپنی کالونی جیسا برتا ئو بند کرے، برازیلی صدر

فرانس برازیل سے اپنی کالونی جیسا برتا ئو بند کرے، برازیلی صدر

10:09 pm

ریوڈی جنیرو(آئی این پی)برازیل نے ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جی سیون ممالک کی پیشکش ٹھکرادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی سیون ممالک کی میزبانی کرنے والے فرانسیسی صدر نے ایمیزون کے جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے 22 ملین ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم برازیلین حکام نے فرانسیسی صدر کی پیشکش کو مسترد کردیا۔جی سیون ممالک کے اجلاس کے اختتام پر فرانسیسی صدر نے 22 ملین ڈالر جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فنڈز کی دستیابی فوری طور پر یقینی بنائی جائے گی
جب کہ انہوں نے فرانس کی جانب سے فوجی معاونت کا بھی اعلان کیا تھا۔برازیلین حکام نے جی سیون ممالک کی پیشکش کو رد کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے الزام لگایا ہے کہ فرانس برازیل سے ایک کالونی کی طرح برتا کررہا ہے۔برازیل کے وزیر دفاع کے مطابق ایمیزون کی آگ قابو سے باہر نہیں ہے، ایمیزون میں ماحولیاتی جرائم اور آگ پر قابو پانے کے لیے 44 ہزار اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔جی سیون ممالک کی پیشکش پر برازیلین صدر کے چیف آف اسٹاف نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ وسائل یورپ میں شجرکاری کے لیے زیادہ بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے فرانسیسی صدر پر تنقید کی اور پیرس کے نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں لگنے والی آگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر دنیا کے اس تاریخی ورثے میں لگنے والی آگ کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور وہ ہمارے ملک کو سبق دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ برازیل میں آگ لگنے کے بے شمار واقعات پیش آتے ہیں جن میں زیادہ تر واقعات ایمیزون میں ہوتے ہیں جب کہ اس بار ایمیزون کے جنگلات میں گزشتہ کئی روز سے لگی آگ شدت اختیار کرچکی ہے جس سے پڑوسی ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔جی سیون ممالک کے اجلاس میں بھی ایمیزون کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر بحث ہوئی جب کہ فرانسیسی صدر نے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بین الاقوامی بحران قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔