06:56 am
اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بڑااعلان کردیا

اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بڑااعلان کردیا

06:56 am

واشنگٹن (آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے امریکہ اسرائیل کی ضرورت کا تمام تر اسلحہ اور فوجی ساز و سامان اسے فراہم کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق اپنے ایک انٹرویو  میں  مائک پمپیو  کا کہنا تھا امریکہ خود کو اسرائیل کی سلامتی کا پابند سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔   انہوں  نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری تمام تر فوجی ساز و سامان تل ابیب کو فراہم کرے گا۔امریکہ اسرائیل کو ہر سال اربوں ڈالر کی
 
فوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد اسرائیل کی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی سرکوبی پر صرف ہوتی ہے۔صیہونی حکام امریکہ کو اسرائیل کا سب سے طاقتور حامی قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں