05:40 am
 یمن: حراستی مرکز پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، 100سے زائد ہلاک، 40 زخمی

یمن: حراستی مرکز پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، 100سے زائد ہلاک، 40 زخمی

05:40 am

یمن (نیوز ڈیسک )یمن میں حراستی مرکز پر سعودی اتحاد نے فضائی حملہ کیا ہے، ریڈکراس کے وفد نے حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور جیل کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ریڈ کراس کے مطابق حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے،
سعودی اتحاد نے موقف اپنایا کہ حملے میں روسیوں کے ڈرون اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر حوثی باغیوں کے مطابق فضائی حملے میں ایک عمارت کو تباہ کیا گیا جس میں قیدی رکھے گئے تھے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے عالمی قوانین کے تحت قیدیوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، جیل پر فضائی حملہ باعث تشویش اور درد ناک ہے، حملے میں 52 قیدی مارے گئے 68 لاپتہ ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں