05:54 am
حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ، اسرائیل کی بمباری

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ، اسرائیل کی بمباری

05:54 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی اطلاعات ہیں۔ تاحال ہلاکتوں کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اسرائیل نے گزشتہ روز اضافی فوج لبنان کی سرحد پر پہنچائی تھی جبکہ گزشتہ اتوار کو اسرائیل نے لبنان پر دو ڈرون حملے کیے تھے۔
ادھر لبنان کے وزیراعظم کی اپیل پر فرانسیسی صدر نے ایرانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے تمام فریق امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں، کوشش ہے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ختم کرائی جائے، فرانس لبنان میں تمام کرداروں سےمستقل رابطےمیں ہیں۔لبنانی وزیراعظم نے کشیدگی ختم کرانے کےلیے امریکا اور فرانس سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔