06:25 am
پاکستان میرا وطن ہے، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا، آسیہ بی بی

پاکستان میرا وطن ہے، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا، آسیہ بی بی

06:25 am

کینیڈا (نیوز ڈیسک ) توہین مذہب کے مقدمے میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے۔ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی اور بریت پر عدالت عظمیٰ کی شکر گزار ہیں۔
یاد رہے کہ 8 مئی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی تصدیق کر دی گئی تھی۔ سفارتی ذرائع نے آسیہ بی بی کے باہر جانے کی تصدیق کی۔ اطلاعات کے مطابق آسیہ بی بی کینیڈا روانہ ہوئیں۔ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں