01:53 pm
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

01:53 pm

ٹیکساس(آئی این پی ) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ اور ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی۔
حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بنا کر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔ میڈیا طلاعات کے مطابق حملہ آور چوری کی گئی وین کو چلاتے ہوئے بھی اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا۔ اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم بعد ازاں جاری اطلاعات کے مطابق صرف ایک حملہ ٓاور کی تصدیق کی گئی۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں