01:59 pm
 فریقین امن ڈیل کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔زلمے خلیل زاد

فریقین امن ڈیل کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔زلمے خلیل زاد

01:59 pm

واشنگٹن (آئی این پی ) افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ فریقین امن ڈیل کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ طے ہونے سے افغانستان میں پرتشدد حالات میں کمی ہو گی اور تمام افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کے دروازے بھی کھل جائیں گے۔ اس کے بعد ہی افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بھی براہ راست رابطہ کاری ممکن ہو گی۔
ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نواں دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں