02:25 pm
سمندری طوفان ڈوریان امکانا امریکی ریاست فلوریڈ ا سے ٹکرانے کو ہے

سمندری طوفان ڈوریان امکانا امریکی ریاست فلوریڈ ا سے ٹکرانے کو ہے

02:25 pm

بہاماز(آئی این پی ) کیٹگری چار کا خطرناک طوفان ڈوریان اتوار کی علی الصبح شمالی بہاماز سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھنے لگا ۔ سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ اس طوفان کے ساتھ چلنے والے زوردار جھکڑوں کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ایسا امکان ہے کہ طوفان ڈوریان کا رخ بہاماز کے بعد شمال مشرق کی جانب ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا خاص طور پر اس خطرناک طوفان کے راستے پر ہے۔
آج اتوار سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے رہائشیوں کی محفوظ مقام پر منتقلی شروع کی جائے گی۔ سمندری طوفان ڈوریان امکانا پیر کی شام یا منگل کی علی الصبح امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں