02:32 pm
جرمنی نے جنگ عظیم دوم کے 80سال بعد متاثرین سے معافی مانگ لی

جرمنی نے جنگ عظیم دوم کے 80سال بعد متاثرین سے معافی مانگ لی

02:32 pm

وارسا(آئی این پی ) دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت دوسری عالمی جنگ شروع ہونے کے 80 برس پورے ہونے پر پولینڈ میں جمع ہیں۔ اتوار کو ویلون منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائرنے اس جنگ کے متاثرین سے معافی طلب کی۔ یکم ستمبر 1939 کو نازی جرمنوں نے ویلون پر سب سے پہلے حملہ کیا تھا۔ اس لڑائی کے دوران پولینڈ کے کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی تھیں
اور ان میں اس ملک میں آباد تین ملین یہودی شہری بھی شامل تھے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب پولش دارلحکومت وارسا میں آج ہی منعقد ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں