02:49 pm
امریکہ نے تیل کی فروخت کے معاملے پر کچھ لچک دکھائی ہے ، ایران

امریکہ نے تیل کی فروخت کے معاملے پر کچھ لچک دکھائی ہے ، ایران

02:49 pm

تہران(آئی این پی/شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت کے حوالے سے کچھ لچک کا مظاہرہ کیا ہے ،ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس ارکچی نے کہا امریکی رویہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی G7 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی
جس کے بعد سے امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت کے بارے میں کچھ لچک کا مظاہرہ کیا،یہ ایران کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مذاحمتی پالیسی کی کامیابی ہے اور امریکہ کی دباؤ ڈالنے کی پالیسی کی ناکامی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کی2015میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکل جانے سے تنہا ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں