02:27 pm
امریکہ نے  اے ایچ ۔ 64 ای آپاچے 8 ہیلی کاپٹر بھارت کے حوالے کر دیئے

امریکہ نے اے ایچ ۔ 64 ای آپاچے 8 ہیلی کاپٹر بھارت کے حوالے کر دیئے

02:27 pm

اسلام آباد/ نئی دہلی(آن لائن) امریکہ نے اے ایچ ۔ 64 ای آپاچے 8 ہیلی کاپٹر بھارت کے حوالے کر دیئے ہیں ۔ جن کی تعیناتی پٹھان کوٹ ایئربیس پر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے امریکہ سے اے ایچ ۔ 64 ای آپاچے 22 ہیلی کاپٹر خریدے جن میں سے امریکہ نے منگل کو اے ایچ ۔ 64 ای آپاچے 8 ہیلی کاپٹر ہندوستان کے حوالے کر دیئے اور بھارت کی عسکری قیادت نے آٹھوں ہیلی کاپٹر کو پٹھانکوٹ ایئربیس پر تعینات کر دیئے ۔ یہ ہیلی کاپٹر ریگستانوں سمیت پہاڑوں پر فائیٹ کے لئے بہترین کارگر ہیں جو کہ 18 ہزار فٹ تک اڑان بھر سکتے ہیں
اور 190 نائٹیکل مائیل سے چلتے ہیں ۔ اس ہیلی کاپٹر میں 8 میزائل نصب ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ سٹنگر میزائل بھی لگے ہوتے ہیں جبکہ اس ہیلی کاپٹر میں دشمن کے ریڈار سے غائب ہونے کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔ اے ایچ ۔ 64 ای آپاچے 8 ہیلی کاپٹر میں 1200 بڑی گولیاں 30 ایم ایم کی پائلٹ کے ہیلمٹ کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں جو کہ گھروں اور دیواروں تک کو منہدم کر دیتی ہیں