03:28 pm
وسطی چین کے ایلیمینٹری سکول پر حملہ، 8 طالب علم ہلاک،2زخمی

وسطی چین کے ایلیمینٹری سکول پر حملہ، 8 طالب علم ہلاک،2زخمی

03:28 pm

بیجنگ( آن لائن )وسطی چین کے ایک ایلیمینٹری سکول پر حملہ میں8 طالب علم ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہوبی کے دیہات چائویانگ پو میں صبح8 بجے پیش آیا جب ایک 40 سالہ شخص یو نے سکول پر حملہ کردیا
جسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم اقدام قتل کے ایک کیس میں سزا پوری ہونے کے بعد جون میں جیل سے رہا ہو کر باہر آیا تھا ۔گزشتہ سال اپریل میں صوبہ شان ژی میں ایک مڈل سکول کے باہر حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین خبریں