02:15 pm
مالی، مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 14 افراد جاں بحق

مالی، مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 14 افراد جاں بحق

02:15 pm

بماکو (آن لائن)مالی کے علاقے موپتی میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 24زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب 60 مسافروں پر مشتمل بس موپتی کے شہر ڈونتزا اور ہومبوری کے درمیان سفر کر رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مالی کے وزیر دفاع سلیف ترااورے نے کہا
کہ دھماکے میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 24 زخمیوں میں 7کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ملبے سے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں