10:35 am
برطانوی اخبار نے بھارتی فورسز کے جھوٹ کا پول کھول دیا کشمیر نوجوان شہید اسرار احمد کو کیسے مارا گیا ؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

برطانوی اخبار نے بھارتی فورسز کے جھوٹ کا پول کھول دیا کشمیر نوجوان شہید اسرار احمد کو کیسے مارا گیا ؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

10:35 am

لندن (آن لائن)برطانوی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم سے متعلق ایک اور جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہید نوجوان اسراراحمد بھارتی فورسز کی پیلٹ گن کا نشانہ بنا تھا۔برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوان اسراراحمد بھارتی فورسزکی پیلٹ گن کا نشانہ بنا تھا، ایکسرے میں کشمیری نوجوان کے سر اور چہرے پرکئی چھرے لگنے کے نشانات بھی واضح ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے نوجوان کے زخمی ہونے کی وجہ مظاہرے کے دوران شہریوں کے پتھر لگنے کو قرار دیا تھا۔شہید اسرار احمد
 
کے والد کا کہنا ہے کہ6 اگست کو کرکٹ کھیلنے کے دوران بھارتی فوج نے ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا تھا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرار احمد کی شہادت کی خبر سنتے ہی سری نگر میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا

تازہ ترین خبریں