05:44 pm
مسعود اظہر اور حافظ سعید بھارتی قوانین کے تحت دہشتگرد قرار

مسعود اظہر اور حافظ سعید بھارتی قوانین کے تحت دہشتگرد قرار

05:44 pm

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے اپنے نئے قوانین میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے دونوں شخصیات کے نام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ میں شامل کیے ہیں۔بھارت کے نئے قانون کے مطابق حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد، اس کی تیاری کرنے یا پھر اس کے فروغ کے لیے کام کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے سکے۔دہشت گرد قرار دینے کے بعد ان افراد کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا جاسکتا ہے
جبکہ اس کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں انچارج امور جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے مولانا مسعود اظہر، حافظ سعید، زاکر الرحمن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے بھارت کے قانونی اقدام کے استعمال کی تعریف کی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے میں بھارت کے ساتھ ہیں، اس اقدام کے بعد دہشت گردی کے خلاف امریکا اور بھارت کی مشترکہ کوششوں کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے تو اس پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔اس وارننگ کے بعد پاکستان کی حکومتی مشینری حرکت میں آئی اور اس نے 2 ماہ کی قلیل مدت میں قابل تعریف اقدامات کیے۔

تازہ ترین خبریں