09:42 am
انڈونیشیا ، پولٹری بحران پر قابو پانے کیلئے1 کروڑ انڈے تلف کرنے کا اعلان

انڈونیشیا ، پولٹری بحران پر قابو پانے کیلئے1 کروڑ انڈے تلف کرنے کا اعلان

09:42 am

جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا میں گرتی قیمتوں سے تنگ پولٹری مالکان نے ایک کروڑ سے زیادہ انڈے تلف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں پولٹری کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم اور پولٹری سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لئے مالکان نے ایک کروڑ سے زیادہ انڈوں کو تلف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ حکومت کی توجہ اس جانب مبزول کرئی جا سکے کہ گرتی قیمتوں سے پولٹری کی صنعت کو کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے۔ انڈونیشیا کے لائیو سٹاک اور اینیمل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کیتوت دیارمتا کا کہنا
 
ہے کہ پولٹری کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم ایک کروڑ انڈے تلف کریں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال چکن کی قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے اور ایک کلو گرام چکن کی قیمت 2.10 ڈالر تک گر گئی ہے، جو کہ گذشتہ تین برس کی کم ترین قیمت ہے۔انڈونیشیا کی پولٹری بریڈنگ ایسوسی ایشن کے مطابق درجنوں پولٹری فارمز انڈے تلف کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبریں