06:16 am
وزیراعظم عمران خان کے بیٹے بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑے

وزیراعظم عمران خان کے بیٹے بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑے

06:16 am

لا ہور (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی والد عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے، سابقہ اہلیہ جمائما نے دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دے دیا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر بیٹوں کی کرکٹ ڈریس والی تصاویر بھی جاری کردیں۔ تاہم عمران خان نے کبھی بھی اپنے دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری بارے تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن بیٹوں سے متعلق سیاست کے حوالے سے ان کی دلچسپی کو وزیراعظم عمران خان متعدد بار مسترد کرچکے ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی اسٹوری میں دیکھا گیا
کہ سلیمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں۔ ایک اور تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا گیا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان دنیائے کرکٹ کے نہ صرف کامیاب مایہ ناز آل راؤنڈر رہے بلکہ مضبوط ترین کپتان اور 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں